سری نگر ، 20 اگست : وادی کشمیر میں قریب ایک ہفتے کی معطلی کے بعد نجی کمپنیوں کی پوسٹ پیڈ خدمات اور پری پیڈ سم کارڈوں کی انکمنگ کال سہولیت بحال کردی گئی جہاں موجودہ کشیدہ صورتحال کے چلتے مواصلاتی نظام کی معطلی اور بحالی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 42 دنوں کے دوران نجی مواصلاتی کمپنیوں کی پوسٹ پیڈ خدمات کم از کم
تین مرتبہ معطلی کی گئیں۔
پوسٹ پیڈ خدمات کی بحالی سے قبل وادی میں معطل شدہ سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی براڈ بینڈ اور نجی سروس پرووائڈرس کی انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئیں۔
تاہم پری پیڈ موبائیل سم کارڈوں کی آوٹ گوئنگ سہولیت اور موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل رکھا گیا ہے